فوٹوبشکریہ فیس بک

شمالی کوریا نے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کو لوٹا دیں
02 اگست 2018 (09:35) 2018-08-02

ہوائی: شمالی کوریا نے امریکی فوجیوں کی باقیات امریکا کو لوٹا دیں، فوجیوں کی باقیات 55 تابوتوں میں امریکا کے حوالے کی گئیں۔ تابوت جنوبی کوریا کے راستے ہوائی ایئرپورٹ پہنچائے گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات میں باقیات حوالے کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ کوریا کی جنگ میں فوجیوں سمیت 35 ہزار امریکی مارے گئے تھے۔

امریکی ریئرایڈمرل جان کریٹز نے کہا کہ فوجیوں کی باقیات لوٹانا باہمی اعتماد کی فضا پیدا کرے گا۔

فوجیوں کی باقیات لائے جانے کے موقع پر امریکا کے نائب صدر مائیک پنس بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔


ای پیپر