فوٹوبشکریہ فیس بک

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کر لیا
02 اگست 2018 (09:06) 2018-08-02

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جام کمال وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے جبکہ میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں پارٹی کے غیر رسمی پارلیمانی اجلاس میں جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کو تمام اتحادی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔ ان نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا ۔

 

 

 


ای پیپر