Google Chrome,Google Tab
02 اپریل 2021 (20:48) 2021-04-02

گوگل کروم نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایسے تمام اشتہارات کو بلاک کرنے کا فیچر ایڈ کروا دیا جو عوام دیکھنا پسند نہیں کرتے ،صارفین اب با آسانی نا پسندیدہ اشتہارات سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے ۔

تفصیلا ت کے مطابق گوگل کروم کے اس نئے فیچر کے تحت اب گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین اپنی مرضی کے اشتہار ہی دیکھ سکیں گے ،اس سے قبل کروم استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ویب سائٹ اپنا اشتہار صارفین کو دکھا سکتی تھی ۔گوگل کی جانب سے بتایا  گیا ہے نئے فیچر سے صارفین کا ڈیٹا بھی محفوظ ہو سکے گا ۔کمپنی کے مطابق صارفین اگلے ماہ سے اس نئے فیچر سے فائدہ  اٹھا سکیں گے ۔

گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین جانتے ہیں کہ بعض اوقات ایسے اشتہارات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کو صارفین پسند نہیں کرتے ،گوگل کروم کے اس فیچر سے قبل صارفین اشتہارا ت کو روکنے کیلئے کچھ ایسے پلگ ان استعمال کرتے تھے جس کے ذریعے ہر ویب سائٹ پر لگے تمام کے تمام اشتہارات مکمل طور پر بلاک کر دئیے جاتے تھے ۔

صارفین کی طرف سے گوگل کروم کے اس فیچر کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جس سے صارفین بلاوجہ کے غیر ضروری اشتہارات سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے ۔

واضح رہے چند روز قبل بھی گوگل نے صارفین کو سہولت دیتے ہوئے ٹیب فیچرز متعارف کروایا تھا ،جسکے ذریعے بے شمار ٹیبز کھول کر کام کرنے والے صارفین اب تمام ٹیبز کو ایک ہی جگہ اکھٹا کر سکیں گے ،متعدد ٹیبز کھلنے کے بعد صارفین کیلئے یہ جاننا مشکل ہو جا تا تھا کہ کونسی ویب سائٹ کس ٹیب میں تھی ،مگر اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے کروم کے ٹیب منیجمنٹ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

ان میں سے ایک تو کروم کا گروپ ٹیبز کا فیچر ہے، جس کے لیے کم از کم 2 ٹیبز کو پک کرکے نیا گروپ بنایا جاسکتا ہے،اسی طرح کئی گروپس بناکر ان میں اپنی پسند کی ویب سائٹس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ہر گروپ کو ایک نام اور مخصوص رنگ بھی دیا جاسکتا ہے۔


ای پیپر