Swiss robots, UV light, viruses, aboard passenger, planes
02 اپریل 2021 (13:47) 2021-04-02

سوئٹزرلینڈ میں ایک ایسے روبوٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جو طیاروں کو جراثیم اور ہر قسم کے وائرس سے بچا سکتا ہے ۔

سوئس کمپنی کا تیار کردہ روبوٹ جہاز میں الٹرا وائلٹ شعاؤں کے ذریعے جراثیم اور وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹ ، مسافر طیارے کو زیادہ سے زیادہ 13 منٹ میں الٹرا وائلٹ شعاؤں کے ذریعے جراثیم سے پاک کرسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ، متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سے بڑھ چکی ہے ۔

عالمی وبا نے امریکا میں تباہی مچا رکھی ہے جس کو روکنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن نے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے کا اعلان کیا جس کے بعد امریکا میں اب تک 14 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے ۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق امریکا میں عالمی وبا کے حوالے سے ماڈرنا ، فائزر اور جانس اینڈ جانس ویکسین استعمال کی جا رہی ہے ۔

بنگلہ دیش نے وبا کے کیسز میں بے تحاشا اضافے کے بعد برطانیہ کے علاوہ یورپی ممالک اور 12 دیگر ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ۔

برازیل میں عالمی وبا سے اموات کی صورتحال تشویشناک ، 3 ہزار 950 مزید اموات رپورٹ ۔


ای پیپر