پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ٹیچرز کیلئے حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری
02 اپریل 2020 (21:32) 2020-04-02

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان کر دیا ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر شفقت محمود نے ٹوئٹر پر کہاکہ جو سکول استاتذہ کو تنخواہ نہیں دینگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تمام نجی سکولز استاتذہ کو ریگولر تنخواہیں دیں۔

انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر سکولز کے خلاف کاروائی کی تجویز دی جائے گی، یہی تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔


ای پیپر