مولانا فضل الرحمن کی عمران خان کو بڑی پیشکش
02 اپریل 2020 (20:54) 2020-04-02

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو انسانیت کے ناطے اپنے تمام رضا کار اور مدارس دینے کی دعوت دیتا ہوں، ہم تعاون کیلئے تیارہیں ، حکمران اور حکومتی ادارے کرونا کو مذہبی جماعتوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں،تمام دباؤمساجد پر ہے کہ نمازیں نہ پڑھی جائیں جمعہ کے اجتماع نہ ہوں ،آئمہ کو گرفتار کیا جا رہاہے اور مساجد کو تالے لگائے جا رہے ہیں،تبلغی جماعت کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس تنگ نظری کو ختم کیا جائے،موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے سب کے ساتھ ایک رویہ رکھیں۔

اپنے پیغام میں  مولانا فضل الرحمن نے  کہاکہ حکومت کو انسانیت کے ناطے اپنے تمام رضا کار اور مدارس دینے کی دعوت دیتا ہوں،جہاں جہاں ہمارے رضا کاروں کی ضرورت ہے ہم تعاون کے لیے تیار ہیںانہوںنے کہاکہ تمام دینی مدارس اورمکاتب فکر کی تنظیمات ریاست کے جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومتی اور ریاستی حلقوں کے رویے ٹھیک نہیں ہیں۔

حکمران اور حکومتی ادارے کرونا کو مذہبی جماعتوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں،تمام دباؤمساجد پر ہے کہ نمازیں نہ پڑھی جائیں جمعہ کے اجتماع نہ ہوں ،آئمہ کو گرفتار کیا جا رہاہے اور مساجد کو تالے لگائے جا رہے ہیں،تبلغی جماعت کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان نے کہاکہ میں مجبور ہوکر ریاستی اداروں ، حکومت اور مذہب بیزار قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس تنگ نظری کو ختم کیا جائے،اس موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے سب کے ساتھ ایک رویہ رکھیں۔


ای پیپر