سروسز ہسپتال میں ایم ایس کے دفتر میں توڑ پھوڑ
02 اپریل 2020 (18:39) 2020-04-02

لاہور: سروسز ہسپتال میں بعض افراد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر حملہ کرکے تھوڑ پھوڑ کی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سروسز اسپتال کے ایم ایس نے 2 گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالا تھا جن میں سے ایک بھائی وکیل اور ایک ڈاکٹر کے گھر کام کرتا تھا، دونوں ملازم کئی ماہ سے بھاری تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ نوکری سے نکالے جانے پر ملازمین نے ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعض افراد نے ہسپتال پر حملہ کیا، مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی اور ایم ایس ڈاکٹر افتخار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر ایم ایس کو حملہ آوروں سے بچایا۔


ای پیپر