کروناوائرس :امریکہ میں تشویشناک صورتحال
02 اپریل 2020 (18:38) 2020-04-02

نیو یارک :چین سے شروعات کرنے والے اس خطرناک وائرس سے 2 اپریل تک اڑتالیس ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں ،جب یہ بیماری شروع ہو ئی تو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا اگر 10 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں تو یہ خطرناک حد تک وائرس بڑھ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 48 ہزار سے تجاوزکرگئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50ہزارسے زائد ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 95 ہزار350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 35 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کرونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک امریکا اوراسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہیں،امریکہ میں2 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسزکی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کرونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں، ایک دن کے دوران ایک ہزارسے زائد اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کرونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار6سو سے تجاوزکرگئی ہے،وبا سے 80 فیصد امریکی گھروں میں محصو ر ہو چکے ہیں۔


ای پیپر