نیویارک میں کرونا سے کتنی بڑی تباہی ہونے والی ہے ؟گورنر بتاتے ہوئے روپڑے
02 اپریل 2020 (16:44) 2020-04-02

نیویارک : نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے ان کی ریاست میں 16 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات بل اینڈ ملینڈا گیٹس فانڈیشن کے ماہرین کے قائم کیے گئے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہی، جن کے مطابق عالمگیر وبا امریکہ میں 93 ہزار افراد کی جان لے سکتی ہے۔گورنر کومو نے روتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق وبا پر قابو پائے جانے تک نیویارک میں 16 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ جولائی تک جانی نقصان میں کمی آںے کا امکان نہیں۔

گورنر کومو نے مستقبل میں ہلاکتوں کے اندازے پر شک کا اظہار کیا کیونکہ اس وقت ملک میں نصف اموات نیویارک میں ہورہی ہیں تو وبا کے ختم ہونے تک یہ تعداد صرف 16 فیصد کیسے رہ جائے گی۔ لیکن پھر انھوں نے کہا کہ ممکن ہے یہ دوسری ریاستوں کے لیے انتباہ ہو کہ یہ وائرس صرف نیویارک کا مسئلہ نہیں ہے۔

انھیں بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ اگر آپ نیویارک میں 16 ہزار اموات کے اندازے کو درست سمجھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دوسری ریاستوں میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوں گے۔


ای پیپر