پی آئی اے کا طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
02 اپریل 2020 (12:09) 2020-04-02

اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، پی کے 8853 بیجنگ سے آنے والی پرواز میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز، ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

کسٹمز کلیئرنس کے بعد امدادی سامان این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کردیا گیا، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر گذشتہ روز امدادی سامان لینے چین گیا تھا، چین کی جانب سے امدادی سامان کے طیارے پہلے بھی آچکے ہیں۔


ای پیپر