بھارت ”آئی ایس پی آر “کے خوف سے کانپنے لگا ،بڑی خبر
02 اپریل 2019 (23:56) 2019-04-02

نئی دلی:بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی عزم نو مہم بھارتی کولڈ اسٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالاکوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا، انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو آئی ایس پی آر کے انفارمیشن آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا، میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیا کا گیرازیموف ہے۔ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روس کے جنرل گیرازیموف نے2018 میں پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا ہے۔سابق کور کمانڈر نے اعتراف کیا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا، روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے۔

سابق بھارتی جنرل کے مطابق روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، یہ بات سیکھنے میں امریکہ کو 18 سال لگ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیری کھڑے ہوئے، بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملے کی توقع تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی، ہائبرڈجنگ میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے، آئی ایس پی آر نے یہ ثابت کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے۔


ای پیپر