Image Source : File Photo

جہانگیر ترین باز نہ آئے ،اسد عمر پر سنگین الزام عا ئد کر دیا
02 اپریل 2019 (23:32) 2019-04-02

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے شاہ محمود قریشی کے ساتھی سمجھے جانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلے کرنے میں تاخیر کی گئی اور ابھی تک کوئی فیصلے نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عملی آدمی ہوں اور ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ ہمیں فیصلے جلدی اور بروقت کرنے چاہئیں فیصلوں میں تاخیر سے کئی مسائل ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کم از کم فیصلہ نہ کرنے سے بہتر ہوتا ہے، ہمیں فیصلے کرکے آگے بڑھنا چاہیے تھا لیکن ہم نے معاملات کو لمبا کھینچ لیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دور اندیش اور وژنری انسان ہیں جنہیں ایک ٹیم کی ضرورت ہے جو ان کے وژن کے لیے معاون ثابت ہوسکے۔

یاد رہے گزشتہ دو روز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میںلفظی جنگ جاری ہے جس کو ختم کرنے کیلئے عمران خان نے اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں دونوں کی تعریف کرتے ہوئے کابینہ کے دوسرے اراکین کو بھی بیان بازی سے روکا ہے ۔


ای پیپر