نواز شریف کو سنگین ہارٹ اٹیک سے متعلق اہم خبر
02 اپریل 2019 (23:02) 2019-04-02

لاہور:نوازشریف کاشریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ، نواز شریف کے جسم میں خون کے بہاﺅمیں رکاوٹ پائی گئی،گردوں کوخون کی فراہمی بھی متاثر پائی گئی،گردوں میں پتھری کی تشخیص کےلئے سی ٹی کُب،چھاتی اورریڑھ کی ہڈی کاسی ٹی اسکین بھی کیاجائیگا.

معالجین نے خطرے کے پیش نظرنوازشریف کادل اورگردوں کاایم آرآئی کرانیکافیصلہ کیا،طبی لحاظ سےیہ مریض کوسنگین ہارٹ اٹیک ہونےکی علامت تصورہوتی ہے,نوازشریف کی بدھ کو لاہور کے نجی اسپتال میں ایم آرآئی،ایم آراے اوربعض دیگرٹیسٹ ہونگے۔

منگل کو ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کے اندرونی حصوں کے جائزے کےلئے ایکوکارڈیوگرام کیاگیا،گردوں میں پتھری کی تشخیص کےلئے سی ٹی کب،چھاتی اورریڑھ کی ہڈی کاسی ٹی اسکین بھی کیاجائیگا،معالجین کے مطابق گردوں کوخون کی فراہمی بھی متاثر پائی گئی، نوازشریف کےکل لاہور کے نجی اسپتال میں ایم آرآئی،ایم آراے اوربعض دیگرٹیسٹ ہونگے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خون کے بہاوکی تشخیص کےلئے ڈوپلراسٹڈی بھی کرائی جائےگی،معالجین نے خطرے کے پیش نظرنوازشریف کادل اورگردوں کاایم آرآئی کرانیکافیصلہ کیا.

طبی لحاظ سےیہ مریض کوسنگین ہارٹ اٹیک ہونےکی علامت تصورہوتی ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ مریض کی گردن کے بالائی حصوں اوردماغ کوخون کی43فیصدفراہمی متاثرہوناخطرناک ہوسکتاہے،معالجین کاکہناہے گردن اوردماغ کوخون کی پوری مقدارمیں فراہمی نہیں ہورہی، نواز شریف کے جسم میں خون کے بہاﺅمیں رکاوٹ پائی گئی، نوازشریف سے متعلق تین عدالتوں کے فیصلے آچکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جہانگیرترین جوپیسا مالی،باورچی کے نام پر باہر لےکر گئے ہیں وہ واپس کریں ، آئندہ بجٹ میں 2600 ارب روپے کا خسارہ آئے گا، وہ کون سا مشورہ ہے جو بنی گالا میں نہیں لیا جاسکتا ، کابینہ اجلاس میں لیا جاسکتاہے؟ مشورہ تو بنی گالا میں لیا جاسکتاہے، جہانگیرترین کو وہاں بلا کر مشورہ کرلیں، ایک نااہل شخص کو کابینہ اجلاس میں بیٹھانا توہین عدالت ہے، شاہ محمود قریشی نے میری باتوں کی تصدیق کی ہے۔


ای پیپر