Image Source : Twitter

مریم نواز کا جذباتی ٹوئٹ
02 اپریل 2019 (19:18) 2019-04-02

لاہور : مریم نواز اپنے والدین کی 48ویںسالگرہ پر جذباتی ہو گئیں، مریم نواز نے اپنی والدہ کو در د بھر ے الفاظ میں یا د کیا ،ان کا کہنا تھا کہ آپ کی موجودگی نےہم سب کو اکھٹا رکھا اور آپ کی محبت ہی کی وجہ سے ہم سب ایک دوسرے کے پاس رہے ۔

مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آپ کا (والدہ) ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی موت اس محبت کو ختم نہیں کر سکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے دل ودماغ میں آپ کے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مریم نواز نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کے ساتھ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی تصویر بھی لگا دی۔


ای پیپر