Image Source : Twitter

جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کے جھگڑے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی
02 اپریل 2019 (17:21) 2019-04-02

اسلام آباد :گزشتہ دنوں سے جاری تحریک انصاف کی ٹیم میں اختلافات عروج پر نظر آئے جن میں سینئر ترین کھلاڑی ہی آپس میں جھگڑتے ،بیان بازی کرتے نظر آئے ،جن کے دفاع میں پارٹی کے اندر کی دھڑے بندی نظر آنا شروع ہو گئی ،کپتان نے فوری اس معاملہ کی حساسیت کو جانتے ہوئے کابینہ اجلاس میں اپنا اہم ترین حکم نامہ جاری کر دیا ۔

کابینہ اجلاس میں عمران خان نے اپنے دونوں کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ آپ دونوں کی خدمات ہمارے لیے قابل احترام ہیں،جہانگیر ترین سے متعلق با ت کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو بطور زرعی ماہر بریفنگ لی گئی ، اور ان کے تجربے کی وجہ سے زراعت کیلئے کام کرنے کا ٹاسک دیا تھا جبکہ وزیراعظم نے سفارتی محاظ پر شاہ محمود قریشی کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سفارتی محاذ پر آپ کی خدمات اور رائے اہم سمجھی جاتی ہے ،کپتان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین دونوں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔ ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سب اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ یہ وقت آپس میں اختلافات کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔


ای پیپر