اب ایان علی کو اپنی جائیداد سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا
02 اپریل 2019 (13:47) 2019-04-02

راولپنڈی : عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کر کے نیلامی کے احکامات بھی جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں مفرور ماڈل گرل ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کرتے ہوِئے کراچی میں ماڈل گرل کا فلیٹ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ساوتھ نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق آیان علی کا فلیٹ نمبر 804ضبط کر لیا گیا ہے اور کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔پراسیکیوٹر کسٹمز کے مطابق فلیٹ کی نیلامی سے حاصل رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔


ای پیپر