فائل فوٹو

ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنا وفاقی وزیر علی محمد مہر کو مہنگا پڑ گیا
02 اپریل 2019 (11:00) 2019-04-02

کراچی کے علاقے گزری میں سابق وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس علی محمد مہر ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوگئے۔ جنہیں کلفٹن میں واقعہ نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علی محمد مہر کو سر پر بٹ مارے گئے۔ پولیس کے مطابق 6 رکنی گروہ علی محمد مہر کے گھر میں گھسا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، علی محمد مہر کے وکیل جاوید میر نے کہا کہ علی محمد مہر کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس صبح بیان لینے کے لیے آئے گی، تحقیقات کے بعد ہی واقعے کے بارے میں کچھ کہا جاسکے گا۔


ای پیپر