فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
02 اپریل 2019 (10:28) 2019-04-02

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، سکھر 44 جبکہ کراچی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اسلام اباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم ہوگیا۔ اسلام آباد 33، لاہور 35 جبکہ پشاور میں 37 درجے اور کوئٹہ 29 درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوسری جانب شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم ابرآلود، گلگت اور سکردو میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں چھور 44، میٹھی 43، ٹنڈوجام اور حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر