فوٹو بشکریہ فیس بک

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، مادر وطن کے 3 سپوت شہید
02 اپریل 2019 (09:56) 2019-04-02

اسلام آباد: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، مادر وطن کے 3 سپوت شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی ار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکر اور راولا کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیزاللہ اور سپاہی شاہد شہید ہوئے، جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا۔


ای پیپر