پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی
02 اپریل 2018 (23:02)

کراچی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ مہمان ٹیم 206 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اورر میں 123  رنز بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بابراعظم اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹی ٹوئںٹی میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


ای پیپر