گرمی سے پریشان حال عوا م کو محکمہ موسمیا ت نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
02 اپریل 2018 (22:32)

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پیر کو محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سات اپریل کو ملک میں بارشوں کا باعث بننے والی ہواں کا سلسلہ داخل ہوجائےگا جس کے بعد ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 8 اپریل سے 15 اپریل تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، جنوبی پنجاب ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یارخان، بہاولپور، لیہ، ملتان اور جھنگ میں چند مقامات پر بارش جبکہ بالائی سندھ سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شام مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ منگل کو ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹ، ژوب میں چند مقامات پر تیزہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔


ای پیپر