عمران خان جس امپائر کی انگلی اٹھنے کا اشارہ کرتے تھے وہ انگلی کٹ چکی ،کیپٹن (ر) صفدر
02 اپریل 2018 (21:25) 2018-04-02

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جس امپائر کی انگلی اٹھنے کا اشارہ کرتے تھے وہ انگلی کٹ چکی اب عدالتوں سے اچھے نتائج آئیں گے پیر کے روز احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ سوات کے جلسے میں عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد ظاہر کردیا ۔

عوام کا سمندر نے واضح کردیا کہ وہ عمران خان کی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم ایک چندہ مہم بن کررہ گئی ہے جس میں چند لوگون اکٹھے ہوکر ہلاگلا کرکے وقت گزار کر چلے جاتے ہیں کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ جے آئی ٹی میں 2بریگیڈئر بھیٹے تھے مگر اب وہ مقصد لوگوں میں عیاں ہوگیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پیچھے کون ہے۔


ای پیپر