چین نے 128 امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کردئیے
02 اپریل 2018 (18:24) 2018-04-02


بیجنگ: چین نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر عائد کیے جانے کے بعد جوابی کاروائی میں امریکہ سے درآمد کی جانے والی128مصنوعات پر محصولات عائد کر دیے، امریکہ سے درآمد کیے جانے والے پھلوں سمیت 120 دیگر متعلقہ مصنوعات پر 15فیصد ،گوشت اور اس سے متعلقہ دیگر8 مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خزانہ نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی ایک سو اٹھائیس مصنوعات پر محصولات عائد کر دیے ہیں۔ چین کی ریاستی کونسل کے ماتحت کسٹمز محصولاتی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ امریکہ سے درآمد کیے جانے والے پھلوں سمیت ایک سو بیس دیگر متعلقہ مصنوعات پر محصول کی مد میں پندرہ فیصد جبکہ گوشت اور اس سے متعلقہ دیگر آٹھ مصنوعات پر پچیس فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔اس حوالے سے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر عائد کیے جانے والے محصولات کے جوابی ردعمل میں چین نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔


یاد رہے کہ عالمی سطح پر اعتراضات کے باوجود امریکی اتنظامیہ نے چین سمیت دیگر ممالک سے درآمد کی جانے والی اسٹیل مصنوعات پر پچیس فیصد جبکہ ایلومینیم مصنوعات پر دس فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے بر عکس تیئیس مارچ سے مذکورہ فیصلے کو نافذ العمل قرار دیا گیا تھا۔


ای پیپر