عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی ظالمانہ کارروائیوں کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے : پاکستان
02 اپریل 2018 (18:04)


اسلام آباد:دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے بین الاقوامی برادری پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیوں کاسلسلہ بندکرانے کیلئے بھارت پردبائو ڈالے ۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زوردیاہے کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔انہوں نے مقبوضہ وادی میں احتجاج کرنیوالے شہریو ں پر پیلٹ گنز کے استعمال اور وحشیانہ کارروائیو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان میں ہونیوالی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں۔


انہوں نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول اوربھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہدکررہے ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیاکہ وہ بھارتی مظالم کانوٹس لے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔


ای پیپر