الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی
02 اپریل 2018 (17:42) 2018-04-02


اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی ،پنجاب اوراسلام آباد سے 191 ، سندھ سے 112 ، کے پی کے اورفاٹا سے 49 اور بلوچستان سے 30 اعتراض داخل ہوئے ۔


الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات کی تعداد 382ہو گئی ، پنجاب اوراسلام آباد سے 191 اور سندھ سے 112 شکایات موصول ہوئیں، کے پی کے اورفاٹا سے 49 اور بلوچستان سے 30 اعتراض داخل کیے گئے۔ حلقہ بندیوں پراعتراضات دائرکرنے کی آخری تاریخ آج3 اپریل ہے، الیکشن کمیشن 4اپریل سے ا عتراضات کی سماعت کرے گا۔


الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔یکم مارچ 2018 کے بعد حکومتی و عوامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں بھی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔


ای پیپر