منفرد اور دلچسپ فلم ۔۔۔امیتابھ بچن نے پسندیدہ فلم کا نام بتا دیا
02 اپریل 2018 (17:03) 2018-04-02

ممبئی:بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم بلیک میل کومنفردکہانی کے ساتھ دلچسپ فلم قرار دے دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز ابھینے ڈیو اور بھوشن کمار نے اداکار عرفان کی جانب سے اداکار امیتابھ بچن کے لئے سپیشل سکریننگ منعقد کی جس پر اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر فلم کو سراہتے ہوئے اسے بہترین کہانی کے ساتھ دلچسپ فلم قرار دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ فلم بلیک میل میں بہترین تخلیقی کام، زبردست اداکاری، ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔ فلم میں اداکار عرفان خان، کریتی کولہاڑی، دیویا دتا اور دیگر شامل ہیں، فلم 6اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔


ای پیپر