آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
02 اپریل 2018 (16:24)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جب کہ 5 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں میں محمداسحاق، محمدعارش، محمدرفیق، حبیب الرحمان، محمدفیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، حضرت علی، محمد عاصم اور حبیب اللہ بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملے میں ملوث ہیں۔


دہشت گرد شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 5 شہریوں، 11 پولیس اہلکاروں، ایف سی کے 46 اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ سزائے موت پانے والے مجرموں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں، ان مجرموں کو فوجی عدالت نے سزائیں سنائیں۔واضح رہے کہ 2 سال قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری موقع پر جاں بحق جب کہ ان کے دیگر 2 ساتھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔


ای پیپر