ملالہ یوسف زئی چار روزہ قیام کے بعد واپس برطانیہ روانہ
02 اپریل 2018 (15:22) 2018-04-02


اسلام آباد : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفز ئی پاکستان میں چار روزہ قیام کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہو گئیں ، ملالہ یوسف زئی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے اسکول کا بھی دورہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد پیر کو نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ایئر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم ہاس میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا جس کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔


ای پیپر