روس سے سفارتی تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں : امریکہ
02 اپریل 2018 (10:57)

ماسکو: امریکا اور جرمنی نے کہا ہے کہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں ، گذشتہ کچھ سالوں کے دوران روسی طرز عمل منفی رہا ، ہمیں خطے کے تنازعات کے حل اور خطے کو اسلحے سے پاک کر نے لیے روس کی بطور پارٹنر ضرورت ہے۔


ماسکو میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں امریکی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے تاہم وہ مستقبل میں امریکاروس تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے گذشتہ کچھ سالوں کے دوران روسی طرز عمل منفی رہا جس کے باعث اعتماد کا فقدان رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں خطے کے تنازعات کے حل اور خطے کو اسلحے سے پاک کر نے لیے روس کی بطور پارٹنر ضرورت ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم روس کے ساتھ تعلقات مرحلہ وار استوار کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ روس بھی ایسا چاہتا ہو۔


یاد رہے کہ برطانیہ میں سابقہ روسی جاسوس پر اعصاب شکن گیس حملے کے بعد سے برطانیہ اور روس کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔برطانیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا، جرمنی اور کئی یورپی ممالک نے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کردیئے تھے۔


ای پیپر