یو اے ای نے عالم اسلام، فلسطینوں کے ساتھ غداری کی، ایران
01 ستمبر 2020 (21:22) 2020-09-01

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدے کر کے عالم اسلام اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔

خبررساں ادارے 'رائٹرز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی غداری زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی لیکن یہ بدنما واقعہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ ابو ظہبی نے صیہونی حکومت کو اس خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی اور وہ فلسطین کو بھول گئے،انہوں نے کہا کہ اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہوگئے، مجھے اُمید ہے کہ وہ ایک دن بیدار ہوں گے اور اپنے کئے ہوئے کام کی تلافی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کے تعاون سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے 'امن معاہدے پر شدید تنقید کی ہے۔


ای پیپر