دو دن بعد ۔۔۔کراچی والوں کیلئے وزیر اعظم کا اہم اقدام 
01 ستمبر 2020 (17:51) 2020-09-01

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے، نکاسی اورٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریں گے، دو دن بعد کراچی جا کر خود حالات کا جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آٹے اورچینی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے، گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے اورملک بھر میں تقسیم ہوگی، چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے گندم اور چینی پاکستان ریلویزکے ذریعے سپلائی کی جائے گی۔


ای پیپر