مومل شیخ کے گھر بیٹی کی پیدائش
01 ستمبر 2020 (13:41) 2020-09-01

کراچی:ڈراموں کی معروف اداکارہ مومل شیخ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہونے پر شوبز فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مومل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں مومل کی نومولود بیٹی اپنے بڑے بھائی کی انگلی پکڑے نظر آرہی ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ اللہ پاک کے فضل سے میں فخر کے ساتھ بتانا چاہتی ہوں کہ نواز اور شیخ فیملی میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بڑے بیٹے ابراہم نادر نواز کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ سب لوگ میری بہن علیحہ نادر نواز کو خوش آمدید کہیں جوکہ  20 اگست کو پیدا ہوئی ہے۔ برائے مہربانی آپ لوگ میری فیملی کو دعائوں میں یاد رکھیں۔ مومل شیخ کی بیٹی کی ولادت پر جہاں اْن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جانے گئی وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں۔ 


ای پیپر