file photo

امارات فلسطینیوں کا دوسرا وطن ہے: محمد بن زاید النہیان
01 ستمبر 2020 (10:33) 2020-09-01

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ انکا ملک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔ اماراتی ولی عہد نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے فیصلے کا مقصد امن کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ امن ایک تزویراتی آپشن ہے، اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ قضیہ فلسطین کی قیمت پر نہیں کیا گیا، امارات فلسطینیوں کا دوسرا وطن ہے۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائی بن شبات نے کہا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے، توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اسی طرح کے امن معاہدے کریں‌ گے۔


ای پیپر