file photo

ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکے، دو افراد ہلاک
01 ستمبر 2020 (09:19) 2020-09-01

ابوظہبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ابو ظہبی کی راشد بن سعید شاہراہ پر واقع ریسٹورنٹ میں ہوا، دھماکے کے باعث عمارت رہائشیوں سے خالی کرادی گئی۔ دھماکے میں متعدد افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے بعد سڑک بند کردی گئی، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


ای پیپر