file photo

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی 84 برس کی عمر میں چل بسے ہیں
01 ستمبر 2020 (09:09) 2020-09-01

نیو دہلی: بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی 84 برس کی عمر میں چل بسے ہیں، وہ کورونا پازیٹو آنے کے بعد سے ہسپتال میں داخل تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرناب مکھرجی کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے کردی ہے۔ بھارت کے سابق صدر کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں 10 اگست کو داخل کرایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر انتہائی نگہداشت میں تھے، ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے میں خراج کا علاج جاری تھا۔


ای پیپر