فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
01 ستمبر 2019 (15:16) 2019-09-01

لاہور کو کالی گھٹاوں نے لپیٹ میں لے لیا، کئی علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت راولپنڈی گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔ کراچی سمیت سندھ میں سکھر، میرپورخاص اور نوابشاہ میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ژوب، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے۔


ای پیپر