فوٹو بشکریہ فیس بک

'جنگ نہیں چاہتے اگر کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی'
01 ستمبر 2019 (11:46) 2019-09-01

ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے اگر کسی نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ انہوں نے عالمی برادری کو پھر خبردار کر دیا۔

ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب میں بولے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کی آواز ہرفورم پر اٹھائیں گے۔ وزیر ریلوے نے افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار بھی بھارت کو ٹھہرایا۔

دوسری جانب امریکا میں مسلم کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کرے گا، ایسا ہوا تو پاکستان پہلے سے بھی سخت جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا بھارت نازیوں سے متاثر تنظیم آر ایس ایس کے ہاتھوں یرغمال بنا بیٹھا ہے، مغربی ممالک کو کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والی انتہا پسند جماعت کے نظریات کو سمجھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے عالمی برداری کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دنیا میں امن پھیلانے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔


ای پیپر