فوٹو بشکریہ فیس بک

عمران خان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا اعلان کر دیا
01 ستمبر 2019 (10:55) 2019-09-01

نیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی زور دیا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، مسلم امہ اسلام فوبیا سے مل کر لڑے۔

امریکا میں مسلم کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کرے گا، ایسا ہوا تو پاکستان پہلے سے بھی سخت جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا بھارت نازیوں سے متاثر تنظیم آر ایس ایس کے ہاتھوں یرغمال بنا بیٹھا ہے، مغربی ممالک کو کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والی انتہا پسند جماعت کے نظریات کو سمجھنا ہوگا، عمران خان کا اصرار۔

وزیراعظم نے عالمی برداری کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دنیا میں امن پھیلانے میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔


ای پیپر