Source : Yahoo

بطوروزیر اعظم لاہوریوں کیلئے بڑا حکم جاری
01 ستمبر 2018 (19:09) 2018-09-01

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو شہر سے فوری طور پرغیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ‘تا کہ شہریوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو سکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ فوری طور پر صو بائی حکومت اور لاہور ضلعی انتظامیہ شہر سے غیر ضروری رکاوٹیں دور کرے‘تاکہ شہریوں کو نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے یہ ہدایات گزشتہ روز لاہور آمد پر شہریوں کو غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کی ہیں۔


ای پیپر