Source : Yahoo

خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے‘شاہ محمود قریشی
01 ستمبر 2018 (19:01) 2018-09-01

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے،کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رہے گی‘ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کروں گا‘آزادکشمیر کی خصوصی تعمیر و ترقی بھی وفاقی حکومت کی ترجیعات میں شامل ہے۔

ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما اسمبلی سید ذیشان حیدر نے دفتر خاجہ میں ملاقات کی‘جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت‘ مسئلہ کشمیر ‘ آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے‘ کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رہے گی‘آزادکشمیر کی خصوصی تعمیر و ترقی بھی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

رہنما تحریک انصاف ذیشان حیدرکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے‘ اقوام متحدہ کے ہیومن رایٹس کمیشن کی حالیہ رپورٹ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں زیر بحث آچکا ہے‘آزادکشمیر کو گزشتہ ادوار میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ‘آزادکشمیر میں سیاحت، ریسرچ یونیورسٹی، مظفرآباد میں بڑے ہسپتال، میٹرو بس،، مظفرآبادتا اسلام آبادریلوے ٹریک سمیت اہم میگا پروجیکٹس کی ضرورت ہے۔


ای پیپر