Source : Yahoo

طاہرہ صفدر بطور چیف جسٹس بلوچستان خواتین کیلئے قابل فخرلمحہ ہیں ‘فواد چوہدری
01 ستمبر 2018 (18:21) 2018-09-01

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ طاہرہ صفدر پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں‘ پاکستانی خواتین خصوصا بلوچستان کی خواتین کے لیے قابل فخرلمحہ ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس طاہرہ صفدرنے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کاحلف اٹھالیا‘ طاہرہ صفدرپاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں‘پاکستانی خواتین خصوصا بلوچستان کی خواتین کیلئے قابل فخرلمحہ ہے۔

واضح رہے گورنرہاوس بلوچستان میں حلف براداری کی تقریب ہوئی، جس میں گورنربلوچستان نےسینئرجج جسٹس سیدہ طاہرہ صفدرسے چیف جسٹس بلوچستان کےعہدےکاحلف لیا۔جسٹس طاہرہ صفدرکوپاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہائی کورٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔


ای پیپر