خاتون اول بشری عمران کا دورہ لاہور

01 ستمبر 2018 (18:04)

لاہور :وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشری بی بی دارالشفقت پہنچ گئی ہیں، خاتون اول بشری بی بی کے ہمراہ ان کی دوست فرح خان بھی موجود ہیں۔

بشری بی بی دارالشفقت میں یتیم بچوں کے ہمراہ کچھ وقت گزارا، بشری بی بی یتیم بچوں کے لیے کھانا بھی ساتھ لے گئیں ، خاتون اول دارالشفقت میں ہی یتیم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔اس موقع پر بشری بی بی اور ان کی دوست فرح خان نے دارالشفقت کے بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

بشری بی بی نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔ دارالشفقت میں موجود ایک بچے کی بیماری کا سن کر انہوں نے بچے کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لیے۔واضح رہے کہ بشری عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔

مزیدخبریں