Source : Yahoo

اسلام آباد سے برطانیہ جانیوالی پرواز بڑے حادثہ سے بچ گئی
01 ستمبر 2018 (17:29) 2018-09-01

اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرکے برطانیہ جانے والے مسافر سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانےوالے مسافر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم اویس اختر قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جارہا تھا۔

تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور 12 عدد گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر