Source : Yahoo

بوتلوں میں شراب نہیں شہد اور زیتون کا تیل تھا، ناصر حسین شاہ
01 ستمبر 2018 (16:48) 2018-09-01

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونے والی بوتلوں میں شراب نہیں شہداورزیتون کاتیل تھا، چیف جسٹس خودشرجیل کا میڈیکل چیک اپ کرالیں، اسپتال کے کچن سے ملنے والی بوتلوں کا بھی ٹیسٹ کرالیا جائے، شرجیل میمن کے ڈرائیور اور ملازمین کی بلاجواز گرفتاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی پر پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوتلوں میں شراب نہیں شہداورزیتون کاتیل تھا، چیف جسٹس کیلئے ہمارے دل میں بڑا احترام ہیں، چیف جسٹس خود شرجیل کا میڈیکل چیک اپ کرالیں۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ اسپتال کے کچن سے ملنے والی بوتلوں کا بھی ٹیسٹ کرالیا جائے، شرجیل میمن کی سرجری ہوئی ہے، انھیں اب بھی دو سے تین ہفتے ڈریسنگ کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سرجری ریکارڈ کا حصہ ہے، بے شک انکوائری کرالی جائے، شرجیل میمن کے ڈرائیور اور ملازمین کی بلاجواز گرفتاری کی گئی۔یاد رہے الصبح چیف جسٹس نے ضیا الدین اسپتال کا مختصر دورہ کیا اور وہاں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں۔


ای پیپر