Source : Yahoo

عمران خان نے پنجاب میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا
01 ستمبر 2018 (16:42) 2018-09-01

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں خیبرپختونخوا طرز پر نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرنے اور پنجاب پولیس کو سیاسی اثر ورسوخ سے آزاد کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں میں بھاری تنخواہوں پر بھرتی نہیں کیا جائے گا ۔ ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا طرز پر نیا بلدیاتی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پنجاب پولیس کو سیاسی اثررسوک سے آزاد کرانے کا اعلان کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں میں بھاری تنخواہوں پر بھرتی نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 100 روزہ ایجنڈے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ علیم خان نے نئی بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان کو ٹاسک دیا کہ وہ ہر 15روز کے بعد ایک اوورویو پیش کریں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی منصوبے ہیں جن پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے ان کا بھی فوری طور پر آڈٹ کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کو گھٹایا جائے تا کہ عوام اپنے منصوبے خود چلا سکیں ۔

اس حوالے سے بھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان نے کچھ رکاوٹوں پر برہمی کا اظہار کیا ان رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے ، وی آئی پی کلچر کے خلاف ہیں ۔


ای پیپر