فوٹوبشکریہ فیس بک

واشنگٹن نے انقرہ کو روس سے ایس 400 ڈیفنس سسٹم لینے پر خبر دار کر دیا
01 ستمبر 2018 (13:12) 2018-09-01

واشنگٹن نے انقرہ کو روس سے ایس 400 ڈیفنس سسٹم لینے پر خبر دار کر دیا، امریکا کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں امریکا اور ترکی کے درمیان عسکری صنعت کے تعاون پر برے اثرات کا خدشہ ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان کی جانب سے ہنگامی بنیادیوں پر روس سے انتہائی حساس نوعیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کا عندیہ، نیٹو ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ روس کا تیار کردہ ایس 400 ڈیفنس سسٹم زمین سے فضا میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور نیٹو ممالک اسے اپنے جنگی جہازوں کے لیے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں امریکا اور ترکی کے درمیان عسکری صنعت کے تعاون پر برے اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔


ای پیپر