فوٹوبشکریہ فیس بک

چیف جسٹس کا ضیاءالدین ہسپتال کا دورہ، شرجیل میمن کے کمرے سے 3 شراب کی بوتلیں برآمد
01 ستمبر 2018 (11:58) 2018-09-01

کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ہیں۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ آج ہسپتال کا دورہ کیا تو شرجیل میمن کے کمرے سے 3 بوتلیں برامد ہوئیں۔ جس کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ شراب کی بوتلیں ان کی نہیں ہیں، چیف جسٹس نے کہا یہ حال ہے سندھ حکومت کا اور اس ملک کا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ اس معاملے کو دیکھیں۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن مئی سے ضیاءالدین ہسپتال میں زیر علاج ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔


ای پیپر