فوٹوبشکریہ فیس بک

جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
01 ستمبر 2018 (11:24) 2018-09-01

کوئٹہ: جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس طاہر ہ صفدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا جبکہ گورنر بلوچستان محمد اچکزئی نے ان سے گورنر ہاﺅس میں حلف لیا۔

خیال رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہے اور وہ پاکستان میں کسی بھی ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 11 مئی 2011 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس طاہرہ صفدر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے ایل ایل بی کیا۔

جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 22 اپریل 1982 کو بطور سول جج کیرئیر کا آغاز کیا۔ 27 فروری 1991 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج بنیں۔


ای پیپر