فوٹوبشکریہ فیس بک

چیف جسٹس کا ضیاءالدین ہسپتال کا مختصر دورہ، شرجیل میمن سے ملاقات
01 ستمبر 2018 (10:53) 2018-09-01

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان نے شہر قائد کے ضیاءالدین ہسپتال میں مختصر ترین دورہ کیا اور شرجیل میمن سے اکیلے میں ملاقات کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کلفٹن ہسپتال کا مختصر ترین دورہ کیا، ہسپتال پہنچنے کے بعد ثاقب نثار صرف شرجیل میمن کے کمرے میں گئے۔ اس دوران چیف جسٹس نے شرجیل میمن سے 3 منٹ ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر ہسپتال کے عملے کو بھی کمرے سے نکال دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے دورہ کے دوران ہسپتال انتظامیہ کے کسی شخص سے بات تک نہیں کی۔

خیال رہے کہ شرجیل میمن مئی سے ضیاءالدین ہسپتال میں زیر علاج ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

شرجیل میمن سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس ادارہ امراض قلب پہنچ گئے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کئی اہم شخصیات زیر علاج ہیں۔


ای پیپر