سول ایوی ایشن نے شاہین ایئرلائن کو حجاج کو واپس لانے کیلئے پرواز کی اجازت دیدی

01 ستمبر 2018 (09:23)

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے شاہین ایئرلائن کو حجاج کو واپس لانے کیلئے پرواز کی اجازت دے دی ہے۔ لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر حاجیوں کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق حاجیوں کی مشکلات کے پیش نظر شاہین ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید کی گئی۔ شاہین ایئرلائن کے لائسنس کی تجدید انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی۔

شاہین ایئرلائن ، سول ایوی ایشن کی ایک عشاریہ 4 بلین روپے کی نادہندہ ہے

شاہین ایئرلائن کے پاس جہاز بہت کم ہیں صرف ایک جہاز آپریشنل ہے مدینہ ایئرپورٹ پر 300 سے زائد حاجی کل صبح سے محصور ہیں۔ شاہین ایئرلائن حاجیوں کو لانے کیلئے دوسری ایئرلائنز کی خدمات حاصل کرے۔

 

 

 

 

مزیدخبریں